Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2022

سیاست،ڈرامہ اور شعبدہ بازی

اداکاری کرنے والا کوئ اور ہوتا ہے۔دیکھنے والا کوئ اور ہوتا ہے اورا اس تمام سیٹ اپ کو ترتیب دینے والا کوئ اور ہوتا ہے۔اس فرضی اکھاڑے کے تمام کھلاڑی تو اصلی ہوتے ہیں لیکن انکی بیان کی جانے والی کہانی مفروضے پر مبنی ہوتی ہے۔مقصد صرف یہ ہے کہ کہانی سننے والوں کو خوش کر کے پیسہ کمایا جاۓ۔مزکورہ بالا فلمی اکھاڑے سے مشابہت رکھتا ہوا ایک اور اکھاڑہ ہے جو آج کل سیاسی اکھاڑے کے نام سے معروف ہے۔سیاسی اکھاڑہ شعبدہ بازی کی قریب ترین شکل ہے۔شعبدہ بازی میں ہاتھوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جس سے لوگوں کا نقصان تو نہیں ہوتا کیونکہ وہ سب فرضی ہوتا ہے۔ بس ان کو رومال سے کبوتر بنا کر خوش کر کے عاجزی کے ساتھ تھوڑے بہت معاوضے کی درخواست کی جاتی ہے لیکن سیاسی شعبدہ بازی میں زبان کا فرضی استعمال کر کے لوگوں کو امید سے نا امیدی بنانے کا تماشہ دکھا  کر خوش کیا جاتا ہے،اور اس تماشے کا معاوضہ پوری بدمعاشی کے ساتھ پانچ سال تک ہر خاص و عام کا خون چوس کر وصول کیا جاتا ہے۔سیاسی شعبدہ بازی کے میدان میں بڑے بڑے چند کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔ ان تمام شعبدہ بازوں کی خوبی یہ ہے کہ ان کا شعبدہ بازی کا نصاب ایک جیسا ہے۔جب یہ کھلا